فاروق آباد ،شہر بھر میں گیس کی طویل لوڈشیڈنگ جاری، شہر یو ں کومشکلات کا سامنا
فاروق آباد شہر میں طویل دورانیہ کی گیس بندش نے شہر یوں کی مشکلات میں
مزید اضافہ کر دیا ہے۔ گیس کی عدم فراہمی سے خواتین کو امور خانہ داری
نمٹانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث
طلبہ و طالبات اور ملازمت پیشہ افراد ناشتہ کئے بغیر ہی ا سکول اور دفاتر
کو چلے جاتے ہیں۔
فاروق آباد میں جاری گیس کی لوڈشیڈنگ سے لکڑی اور ایل پی جی گیس کی مانگ میں حد درجے اضافہ ہو چکا ہے۔
شہری مہنگے داموں لکڑی خرید کر کھانا پکانے پر مجبور ہیں جبکہ گیس بندش کے تسلسل نے شہریوں کو زہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے ۔