اسلام آباد،برطانوی نشریاتی ادارے نے حقائق توڑ مروڑ کرپیش کیے،دانیال عزیز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ برطانوی
نشریاتی ادارے نے حقائق توڑ مروڑ کرپیش کیے، وزیراعظم کے وکیل نے سپریم
کورٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج نہیں کیا، مخدوم علی خان کے بعد مریم نوازکے
وکیل دلائل دیں گے۔
پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم
نواز شریف کا نام پاناما لیکس میں نہیں ہے، وزیراعظم کے وکیل نے آئین کی
دفعہ 63،62 پر تفصیلی بات کی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ
وزیراعظم نےپہلےدن کہاکہ خودکو احتساب کےلیے پیش کرتاہوں، عمران خان کے پیش
کیے گئے ثبوت غیر معیاری تھے۔عمران خان اور ان کے ساتھی اب گھبرا رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ نے مزید کہا کہ
تحریک انصاف سیاسی کھیل کھیل رہی ہے اور ہر روز قلابازیاں کھارہی ہے۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے
الزام خان پھر بہتان خان بنے، وہ بتائیں کہ لندن اور بنی گالا کی جائیداد
کیسے خریدی۔ آپ نے کاؤنٹی کرکٹ سے کتنا پیسہ کما لیا۔
رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید کامزید کہنا تھا کہ عمران خان مریم نواز کے
فلاحی کاموں سے خوف زدہ ہیں، ہم ہر چیز اب الیکشن کمیشن میں ثابت کریں گے۔