Jan 16, 2017 03:44 pm
views : 906
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Naeem ul Haq and Fawad Chaudhry Media talk
اسلام آباد،پانامہ کیس کا تاریخی فیصلہ رواں ہفتےہی آجائے گا،نعیم الحق
تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی کوشش
ہے کہ عدالت سچ تک نہ پہنچے اور ان کے وکیل مخدوم علی خان چاہتے ہیں کہ
سپریم کورٹ کیس نہ سنے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد
چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کی کوشش ہے کہ عدالت سچ تک نہ
پہنچے اور ان کے وکیل مخدوم علی خان چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کیس نہ سنے ،
مخدوم علی خان کے دلائل کا کیس سے کوئی تعلق نہیں وہ غیر متعلقہ دلائل دے
رہےہیں اوران کی جانب سے دہری شہریت کے تمام مقدمات پڑھ کر سنائے جارہے
ہیں، سماعت کے دوران انہوں نے یوسف رضا گیلانی کی ناہلی کی پوری کتاب پڑھ
کر سنادی ہے لگتا ہے کہ عدالت میں تمام لوگ سورہے تھے اگر ایسا ہی کرنا ہے
تو عدالت میں سب کو ویڈیو گیم دے دیں۔
تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کو صرف چند سوالات کے
جواب دینے ہیں، جن میں سے ایک سوال ہے کہ حسین نواز کے پاس اتنی چھوٹی
عمرمیں اربوں روپے کی رقم کہاں سے آئی، اُمید ہے وزیراعظم کے وکیل حقائق
پربات کریں گے اور سوالات کا جواب دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی
کو نئے وزیراعظم کا نام دے دینا چاہئے۔
تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اگر بی بی سی
اور آئی سی آئی جے پر کوئی اعتراض ہے تو ان کوعدالت میں کیوں نہیں لےجایا
جارہا وہ ان کے خلاف کیس کیوں نہیں کرتے۔
ترجمان پاکستان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاناما ہو یا بیماری، نوازشریف
نے ہر جگہ جھوٹ کا سہارا لیا اب واضح ہوگیا ہے کہ وزیراعظم سچائی اور حقیقت
کو چھپانے کے ماہر ہوگئے ہیں لیکن اس ہفتے تاریخی فیصلہ آئے گا جس کی قوم
منتظر ہے۔