Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 16, 2017 03:49 pm views : 971

Location : Supreme Court of Pakistan

Islamabad- PML(N) Leader Maryam Auranzeb and Talal Chaudrhy Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد، پاناما کیس میں عمران خان نے ثبوت نہیں جھوٹ جمع کرائے ہیں،مریم اورنگزیب

وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ پاناما کیس میں عمران خان نے ثبوت نہیں جھوٹ جمع کرائے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاناما کیس سے وزیراعظم نواز شریف کا کوئی تعلق نہیں لیکن اس کے باوجود عمران خان ملک کے منتخب وزیراعظم سے ان کے والد کا 1937 کا حساب مانگ رہے ہیں جو عدالت میں جمع بھی کرایا جا رہا ہے۔
وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کے وکیل کے دلائل کے دوران وہ ویڈیو گیم کھیل رہے تھے، میرے خیال میں تو عمران خان ساڑھے 3 سال سے ویڈیو گیم کھیل رہے ہیں اور پاناما کیس کے بعد 2018 تک وہ ویڈیو گیم ہی کھیلتے رہیں گے۔
وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اظہار خیال ہو یا قوم سے خطاب وزیراعظم نواز شریف نے کسی قسم کا جھوٹ نہیں بولا کیونکہ وزیراعظم جھوٹ بولنے کے عادی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کوئی جھوٹ نہیں بولا اور اگر عمران خان چاہتے ہیں کہ وزیراعظم کو اس بنا پر نااہل قرار دے دیا جائے کیونکہ انہوں نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا تو ایسا ہو نہیں سکتا۔ عدالت میں قانونی کیس چل رہا ہے اور وہاں خواہشات کی بنا پر نہیں شواہد کی بنیاد پر فیصلے ہوتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ جیسے جیسے موسم سرد ہوتا جا رہا ہے عمران خان کے ارمان بھی ٹھنڈے ہوتے جا رہے ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ عمران خان کیس ہارنے کی جانب بڑھ رہے ہیں، عمران خان روزانہ بی بی سی کہہ کر قوم کے سامنے اپنا منہ چھپانا چاہتے ہیں، جن لوگوں نے عدالت میں ثبوتوں کی اے بی سی بھی جمع نہیں کرائی وہ بی بی سی بی بی سی کہہ کر خود کو سچا ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بی بی سی نے وہی موقف اپنایا جو حسین نواز نے عدالت میں دیا، اگر عمران خان نے حسین نواز کا عدالت میں جمع کرایا گیا جواب پڑھا ہوتا تو بی بی سی کی رپورٹ دیکھ کر اس طرح نہ اچھل رہے ہوتے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالت کے باہر ہر ہفتے ایک کیس کا فیصلہ سنا دیتے ہیں لیکن عدالت کے اندر سر بھی اوپر نہیں اٹھا سکتے کیونکہ انہوں نے عدالت میں ثبوت نہیں جھوٹ جمع کرائے ہیں۔ ہمارے وکیل نے قانون کی کتابیں پڑھی ہیں جبکہ عمران خان کے وکیل نے ردی کی کتابیں پڑھی ہیں اور عدالت میں فیصلہ قانون کی کتابوں کے ذریعے ہوتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ جب سے نیا سال شروع ہوا ہے عمران خان ہر روز نیا جھوٹ بول رہے ہیں، 2016 تک نواز شریف سے ڈرنے والے 18-2017 میں مریم نواز سے بھی خوفزدہ ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے مزید کہا کہ عوام کام کو ووٹ دیتی ہے الزام کو نہیں، کام پہلے بھی جیتا ہے اور 2018 میں بھی نواز شریف کے کام ہی جیتیں گے۔

Recent News

Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore 1:59
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore
Jun 26, 2026 05:12 pm
Rescue 1122 on High Alert 1:22
Rescue 1122 on High Alert
Jun 26, 2026 04:39 pm
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security 1:43
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security
Jun 26, 2026 04:29 pm
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved