فاروق آباد،فیصل آباد ننکانہ روڈ خستہ حالی کا شکار،عوام کا ازسر نو تعمیر کا مطالبہ
فاروق آباد شہر کی فیصل آباد ننکانہ روڈ خستہ حالی کا شکار ہونے کے سبب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ہا ہے۔
ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑک پر جگہ جگہ گڑھے پڑنے سے
شہریوں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑ رہا ہےجبکہ شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں
میں طے کرنے پر مجبورہیں، شہریوں نےحکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیاہے۔
فاروق آباد شہر کو فیصل آباد ،ننکانہ اورپنجاب کے مختلف شہروں سے ملانے والی سڑک حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث عرصہ
دراز سے خستہ حالی کا شکار ہے سڑک کے کناروں سے اُڑتی ہوئی دھول اور مٹی سے
لوگ سانس کی خطر ناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے جبکہ سڑک پر بنے گڑھوں سے
لوگوں کی نئی گاڑیاں کھٹارہ بن گئی ہیں ۔
عوام رابطہ سڑک کی حالت زار پر سیاسی قیادت سے نالاں دیکھائی دیتے ہیں
عوام کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی بھی حکومتی نمائندے نے روڈکی تعمیر پر توجہ
نہیں دی، ملحقہ سڑک زرعی اجناس غلہ منڈی تک لانے میں کسانوں کیلئے کسی
نعمت سے کم نہیں تاہم رابطہ سڑک ناقص میٹریل کے استعمال سے تعمیر کے کچھ
عرصہ بعد ہی جگہ جگہ سے ٹوٹ چُکی ہے شہری کہتے ہیں سڑک کی از سر نو تعمیر
کرا کر سفری سہولیات کی فراہمی کویقینی بنائی جائے۔