Jan 16, 2017 05:32 pm
views : 811
Location : New Sindh Secretariat
Karachi- Sindh Information Advisor Maula Bux Chandio Media Talk
کراچی، وفاق مردم شماری سے متعلق سندھ کے تحفظات دور کرے، مولا بخش چانڈیو
مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے مردم شماری سے متعلق وفاقی حکومت سے
تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے بتایا جائے کہ مردم شماری میں
سندھ کو کتنے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈٰیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے
کہا کہ آج کے اجلاس میں مردم شماری پر تفصیلی غور کرنے کے لئے ایجنڈے کے
دیگر معاملات کو ملتوی کیا گیا ہم نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ
حکومت کو بتایا جائے کہ مردم شماری کے لیے صوبے کو کتنے بلاک میں تقسیم
کیا گیا ہے۔
اجلاس میں نادرا حکام کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پرعدم
اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےمشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیوکا کہنا تھا کہ نادراکے پاس
سندھ کی آبادی کے درست اعداد وشمار نہیں
مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ منظوروسان
بادشاہ آدمی ہیں وہ کبھی مفروضہ کی بنیاد پر بات کرتے ہیں انہوں نے گجراتی
بولنے والوں کے لیے کالم کے اندراج کا مطالبہ ذاتی طور پر کیا ہوگا ساتھ ہی
انہوں نے کہا کہ اردو بولنے والے سندھ کے مستقل باشندے اور سندھی ہیں وہ
اپنا اندراج سندھی زبان کے کالم میں کرائیں۔
رینجرز اختیارات کے حوالے سے سوال کے جواب میں مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ
رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے طریقہ کار سندھ اسمبلی نے طے کیا ہے سندھ
اسمبلی کے طے کردہ قانون کے مطابق کام ہوگا۔
دو روز قبل وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے دئیے گئے بیان پرمشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا
کہنا تھا کہ چوہدری نثار کا بیان غیر سنجیدہ ہے دہشت گردوں میں اچھے برے کی
تمیز کرنا ضیاء الحق کے وارثوں کا وطیرہ ہے راحیل شریف کے چلے جانے کے بعد
یہ لوگ بغلیں بجا رہے ہیں جس ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہو اس کا
وزیرداخلہ کو ایسے بیانات زیب نہیں دیتے۔