Jan 16, 2017 05:47 pm
views : 842
Location : New Sindh Secretariat
Karachi- Provincial Minister for Trade and Industries Manzoor Wasan Media Talk
کراچی ، سال 2017 عمران خان کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا، منظور وسان
صوبائی وزیر صنعت وتجارت منظور وسان کا کہنا تھا کہ 2017 بہت اہم سال ہے اس میں
بہت برا بھی ہوسکتا ہے اور بہت اچھا بھی تاہم عمران خان کے لئے یہ سال اچھا
ثابت نہیں ہوگا۔
کراچی میں سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت وتجارت منظور وسان کا کہنا تھا کہ رواں برس انتہائی اہمیت کا حامل ہے 2017 بہت
برا بھی ہوسکتا ہے اور بہت اچھا بھی، اس سال اہم فیصلے ہونے والے ہیں
جنہیں مدتوں یاد رکھا جائے گا تاہم یہ سال عمران خان کے لئے اچھا ثابت نہیں
ہوگا۔
صوبائی وزیر صنعت وتجارت منظور وسان کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں مردم شماری اور کراچی میں
گجراتی زبان کے رائج پر بات ہوئی اور نصاب میں گجراتی زبان کو شامل کرنے کی
تجویز دی گئی، اور اگر کراچی میں گجراتی زبان کا اندارج نہ ہوا تو یہ
زیادتی ہوگی۔
صوبائی وزیر صنعت وتجارت منظور وسان کا مزیدکہنا تھا کہ مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 مارچ سے 15
اپریل تک ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں 15 اپریل سے 15مئی تک مردم شماری
ہوگی۔