Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 16, 2017 06:18 pm views : 977

Location : New Sindh Secretariat

Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah chairs Sindh Cabinet Meeting
  • Urdu

کراچی، وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدرات سند ھ کابینہ کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کااجلاس ہوا جس میں زکوة وعشر کی صوبائی سطح پروصولی ، دینی مدارس اور اطلاعات تک رسائی کے بل امن وامان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبے اور رینجرز کے خصوصی اختیارات سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ڈی جی نادرا نے آئندہ مردم شماری سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔
ڈی جی نادرا نے بریفنگ کے دوران اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ سندھ میں مردم شماری مختلف مراحل میں ہوگی ۔ مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 مارچ کو شروع ہو جائے گا جس میں کراچی، حیدرآباد اور گھوٹکی شامل ہیں جب کہ دوسرامرحلہ 10 روز بعد شروع ہوگا۔ مردم شماری کے لیے ساڑھے 4 کروڑ فارم تیار کیے گئے ہیں اور ان فارم میں خصوصی بار کوڈ ہوں گے۔ مردم شماری کے فارم کو اسکین کرنے کے لیے خصوصی مشینیں لی گئی ہیں جو صرف بار کوڈ والے فارم کو شمار کرے گی، فوٹو کاپی والا فارم بھی مشین نہیں پڑھے گی۔
مردم شماری کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے ڈی جی نادرا نے مزید بتایا کہ مردم شماری کے لیے مقرر ہر شمار کنندہ کو اس کے علاقے کا نقشہ بھی دیا جائے گا، اس کے علاوہ اس کے ساتھ ایک سپاہی بھی ہوگا، جن گھروں میں ایک سے زائد خاندان ہیں انہیں الگ کچن یا چولہے کی بنیاد پر گنتی کیا جائے گا، بغیر شناختی کارڈ والے شخص کوبھی مردم شماری میں شامل کیاجائے گا اور شناختی کارڈ کا نہ ہونا بھی ریکارڈ کا حصہ بنالیا جائے گا،صوبائی اور ضلعی سطح پر شکایات سیل بنائے جارہے ہیں جہاں مردم شماری کی سرگرمیوں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ ہوگا جب کہ 60 روز میں ابتدائی اعداد و شمار جاری کردیے جائیں۔
اجلاس کے دوران منظور وسان نے تجویز دی کہ بوہری، گجراتی اور پارسی بھی مردم شماری فارم میں شامل ہونے چاہییں کیونکہ یہ کمیونٹیز تقسیم ہند سے پہلے سے رہائش پذیر ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مردم شماری کو قابل قبول،معتبر اور شفافیت یقینی بنائی جائے کیونکہ ہم چاہتےہیں کہ کوئی بھی شخص گنتی سےمحروم نہ رہ جائے اور باہرکا کوئی شخص بھی گنتی میں شامل نہ ہوسکے۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved