پشاور،سال2017 تک پولیو کا خاتمہ کر دیا جائے گا، اقبال ظفر جھگڑا
گورنر پختونخواہ انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ فاٹا سے پولیو کا
مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ 2017 تک پولیو کا
خاتمہ کر دیا جائے گا۔
گورنر ہاوس پشاور میں منعقدہ انسداد پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
گورنر پختونخواہ انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ فاٹا کو پولیو سے پاک
مستقبل دینے کا عزم کیا ہے اور بلند عزم اور حوصلہ ہو تو کوئی کام بھی مشکل
نہیں۔
گورنر پختونخواہ انجینئر اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور
سیکورٹی اداروں کے تعاون سے پولیو ویکسینیشن کامیابی سے جاری ہیں۔ ہر بچے
کو پولیو کے قطرے پلانا والدین اور کیونٹی کی زمہ داری ہیں۔
گورنر پختونخواہ انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے مزید کہا 2014 کہ میں فاٹا
میں 179 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور 2016 میں فاٹا میں صرف 2 پولیو کیسز
سامنے آئے ہیں۔