Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 17, 2017 02:07 pm views : 757

Location : Supreme Court of Pakistan

Islamabad- PML(N) MNA Daniyal Aziz Media Talk
  • Urdu

اسلا م آباد ، سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کے وکیل نے استثنیٰ نہیں مانگا، دانیال عزیز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے وکیل نے استثنیٰ نہیں مانگا اور ان کے بچے بھی عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریر سچائی پر مبنی ہے، وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے دنیا بھر کے ممالک کے قوانین بتائے اور یہ وکیل کا کام ہے، انہوں نے استثنیٰ نہیں مانگا بلکہ ماضی کے کیسز کا حوالہ دیا، وزیراعظم کے بچے بیرون ملک مقیم ہیں تاہم وہ بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے گرد کرپٹ لوگ کھڑے ہیں، تحریک انصاف انتشار کا شکار ہے اور ان کی پارٹی میں جگہ جگہ بغاوت ہورہی ہے، عمران خان کا جہاں بس نہیں چلتا وہاں دھمکیاں دینے پر اتر آتے ہیں، وزیراعظم اس طرح نہیں بنتے،اس کے لیے کارکردگی دکھانی ہوتی ہے۔ دھرنے کےوقت بھی عمران خان نے الزام لگائے، عمران خان نے 35 پنکچر کے الزام لگائے اور پھر کہا کہ یہ سیاسی بیان تھا، عمران خان نےپارٹی فنڈنگ پرالیکشن کمیشن سے معافی مانگی، عمران خان کوغلط بیانی پر لاہور ہائی کورٹ سے 44 مرتبہ نوٹس مل چکا ہے لیکن وہ خود اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیزنے مزیدکہا کہ عمران خان بار بار کہتے رہے ہیں نواز شریف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اور ہمارے پاس ثبوت ہیں لیکن وہ عدالت میں آکر کہتے ہیں کہ ان کے پاس ثبوت نہیں ،عمران خان کا چہرہ جلد کھل کر سامنے آئے گا اوروہ سپریم کورٹ میں بھی معافی مانگیں گے۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved