Jan 17, 2017 02:13 pm
views : 769
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif Chairs meeting about Saaf Pani
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لا ہو ر میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا
اجلاس ہوا۔اجلاس میں پینے کے صاف پانی کے پروگرام کے حوالے سے منعقدہ دو
روزہ انٹرنیشنل سیمینار کی سفارشات کی روشنی میں پروگرام کو آگے بڑھانے
کیلئے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔
پنجاب صاف پانی کمپنی کے بورڈ کی تشکیل نو کا فیصلہ بھی کیا گیا۔بورڈ میں
واٹر سیکٹر میں مہارت رکھنے والے باصلاحیت اور قابل افراد کو شامل کیا جائے
گا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پینے کے صاف
پانی کا پروگرام مفاد عامہ کا بہت بڑا اور کثیر الجہت مثبت اثرات کا حامل
منصوبہ ہے۔ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے پروگرام کو پیشہ وارانہ
انداز سے آگے بڑھانا ہے۔ کمپنی کے سابق افسران کی نا اہلی ، غفلت اور پیشہ
وارانہ کوتاہی سے پروگرام میں بے پناہ تاخیر ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اب ایک لمحہ ضائع کئے بغیر
اس پروگرا م کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانا ہے۔صاف پانی پروگرام کو نااہلی،
غفلت اور غیرپیشہ وارانہ انداز سے آگے بڑھانے والے ہر ذمہ دار کے خلاف
کارروائی ہو گی۔ مفاد عامہ کے اس عظیم منصوبے میں تاخیر کے ذمہ داروں سے
حساب لیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منصوبے پر محنت ، عزم اور
جذبے سے سے کام کرتے ہوئے ماضی کی کوتاہیوں کی بھی تلافی کرنا ہو گی۔ عوام
کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے زیادہ اہم کوئی اور کام نہیں ہو سکتا۔
پینے کا صاف پانی ہر شہری کی بنیادی ضرورت اور حق ہے۔ ہمیں عوام کو پینے کے
صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صاف پانی پروگرام کو مرحلہ
وار آگے بڑھایا جائے گا۔ منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ورلڈ بنک کے کنسلٹنٹس
کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے صاف پانی
کمپنی کا اپنا ٹیکنیکل ونگ ہونا چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا مزیدکہنا تھا کہ صاف پانی پروگرام کو
آگے بڑھانے کیلئے واضح اور جامع پلان بنا کر آگے بڑھا جائے۔باتیں بہت ہو
چکیں، اب عملی اقدامات کرنا ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صاف پانی پروگرام پرعملدرآمد کیلئے ایک ہفتے کے اندر جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی۔
بیجنگ میں پاکستان کی کمرشل قونصلر ،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ، چیف
ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری توانائی اور متعلقہ
حکام کے علاوہ جرمنی کی معروف کمپنی کے کنسلٹنٹ نے اجلاس میں شرکت کی۔