Jan 17, 2017 02:18 pm
views : 808
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudhry Media Talk
اسلام آباد،استثنیٰ مانگنے کا مطلب ہے کہ وزیراعظم مجرم ہیں، فواد چوہدری
پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہناتھا کہ استثنیٰ مانگنے
کا مطلب ہے کہ وزیراعظم مجرم ہیں کیونکہ استثنٰی اس وقت مانگا جاتا ہے جب
جھوٹ بولتے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات تک مسلم لیگ (ن) کے رہنما کہہ رہے
تھے کہ وزیراعظم استثنیٰ نہیں لے رہے لیکن آج ان کے وکیل مخدوم علی خان نے
سماعت کے دوران وزیراعظم کے استثنیٰ پر دنیا بھر کے قوانین پیش کیے اور
سارا زور اس پر دیا جارہاہے کہ وزیراعظم کو استثنٰی حاصل ہے۔
پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کے وکیل کہہ
رہےہیں عدالت ان کی تقریر پر کارروائی نہیں کرسکتی، استثنیٰ مانگنے کا
مطلب ہے کہ وزیراعظم مجرم ہیں کیونکہ استثنٰی اس وقت مانگا جاتا ہے جب جھوٹ
بولتے ہیں لہذا وزیراعظم کے وکیل نے تسلیم کرلیا کہ پارلیمنٹ میں وزیراعظم
نے جھوٹ بولا۔