Jan 17, 2017 02:23 pm
views : 808
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Chief Awami Muslim League Shaikh Rasheed Media Talk
اسلام آباد ، جس دن نواز شریف نے سچ بولا وہ ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہناتھا کہ جس دن نواز شریف نے سچ بولا وہ ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ
رشید کا کہنا تھا کہ جس دن نواز شریف نے سچ بولا ان کی سیاست کا آخری دن ہو
گا،نواز شریف 20 کروڑ لوگوں کا مذاق اڑارہے ہیں، یہ اسمبلی میں کہتے ہیں
تلاشی لے لو اور سپریم کورٹ میں کہتے ہیں استثنی ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ شریف فیملی کے
پاس کوئی منی ٹریل نہیں تاہم اگر یہ منی ٹریل بتا دیں تو شیخ رشید اپنا کیس
واپس لے لے گا اور اگر نہیں بتائی تو پھر قبر کی دیوار تک پاناما کہتا
رہوں گا۔