Jan 17, 2017 04:05 pm
views : 867
Location : CM Secretariat
CM Punjab Shahbaz Sharif meeting with Defence Minister Punjab
لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف سے صوبائی وزیر انسداد دہشت گردی کرنل(ر)محمد ایوب کی ملاقات
لاہورمیں گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف سے صوبائی وزیر انسداد
دہشت گردی کرنل(ر)محمد ایوب نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبے سے دہشت
گردی ،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے کیے جانے والے اقدامات
پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں
دہشت گردی،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں۔قائد اعظم
محمد علی جناح کے پاکستان کوپرامن بنا کر ترقی یافتہ اورخوشحال بنائیں
گے۔پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی،انتہاء پسندی
اورفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے موثرقانون سازی کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت
کیے جانے والے موثر اقدامات کے باعث دہشت گردی،انتہاء پسندی اور فرقہ
واریت میں نمایاں کمی آئی ہے۔دہشت گردی کے ناسورکا مکمل خاتمہ ہمار امشن
ہے۔حکومت کے جامع اقدامات کے باعث آج عوام کو محفوظ ماحول میسر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ انسداددہشت گردی کے لئے
تمام اداروں نے شاندارکام کیا ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی
لازوال قربانیوں کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔اس جنگ میں شہید ہونے
والے قومی ہیروہیں جن کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔