Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 17, 2017 04:25 pm views : 755

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meeting regarding Solar Project
  • Urdu

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کااجلاس

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز اعلی سطح کااجلاس ہوا۔اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں لگائے گئے 100میگاواٹ کے سولر منصوبے کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کو بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 100میگاواٹ کے سولرمنصوبے سے ایک برس میں منافع کی مد میں حاصل ہونیوالے90کروڑ روپے پنجاب حکومت کے خزانے میں جمع کرادےئے گئے ہیں۔چےئرمین قائداعظم سولرپاور پرائیویٹ لیمٹیڈ عارف سعید نے 90کروڑ روپے کا چیک وزیراعلیٰ شہبازشریف کو دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے سولر منصوبے سے حاصل ہونیوالے 90کروڑ روپے ہیلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کیلئے دینے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ رقم صوبے کے عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی۔پنجاب حکومت کے100میگاواٹ کے سولر منصوبے سے حاصل ہونے والے منافع کی پائی پائی شفاف طریقے سے صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری پر صرف ہوگی۔90کروڑ روپے کی رقم محکمہ صحت کے حوالے کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کا کہنا تھا کہ قائد اعظم سولر پاور پرائیویٹ لیمٹیڈ نے ایک برس میں سولر منصوبے سے منافع کی مدمیں 90کروڑ روپے پنجاب حکومت کے خزانے میں جمع کرائے ہیں۔پنجاب حکومت کے 100میگاواٹ کے سولر منصوبے کی کارکردگی شاندار ہے۔چےئرمین قائد اعظم سولر پاور لیمٹیڈ اوردیگر حکام نے سولر منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات محنت کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پنجاب حکومت نے100میگاواٹ کا سولر منصوبہ لگاکر نہ صرف اندھیروں کو دورکرنے کیلئے موثر اقدام اٹھا یاہے بلکہ اس منصوبے کو پیشہ ورانہ انداز سے چلایا جارہا ہے۔مجھے خوشی ہے کہ قائد اعظم سولر پاور پرائیویٹ لیمٹیڈنے90کروڑ روپے پنجاب حکومت کے خزانے میں جمع کرائے ہیں۔کمپنی کی کارکردگی نیپرا کے مقررہ کردہ ٹارگٹ سے چار فیصد زائد رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کا مزیدکہنا تھا کہ آج ایک تاریخی دن ہے جب ایک عوامی منصوبے سے حاصل آمدن کو صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری پر خرچ کیا جائے گا۔عوام کی خدمت کیلئے اسی طرح محنت،جذبے اورعزم کے ساتھ کام کیا جاتا ہے۔حکومت پنجاب جس شفافیت کے تحت منصوبے چلارہی ہے یہ اسی کا صلہ ہے کہ 90کروڑ روپے محکمہ خزانہ حکومت پنجاب میں جمع کرائے گئے ہیں۔
اجلاس میں چیئرمین قائد اعظم سولر پاور پرائیویٹ لیمٹیڈ عارف سعید،چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری خزانہ ،سیکرٹری توانائی،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،چیف ایگزیکٹو آفیسر قائداعظم سولر پارک اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved