لاہور،گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات کی ملاقات
لاہورمیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی
رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے ملاقات کی۔دونوں کی ملاقات گورنر
ہاؤس لاہور میں ہوئی۔اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے نئے
تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات کوعہد ہ
سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے جان ومال کا
تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔پا کستان کے دشمن دل ودماغ میں یہ ذہن نشین
کر لیں کہ پا کستان دفاعی اعتبار سے مضبو ط تر ین ملک ہے ۔
ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات کا کہنا تھا کہ ضرب عضب میں
شاندار کا میابی عسکری اور سیاسی قیادت کا باہمی اعتماد واتفاق اور عوام کی
دعاؤں کاثمر ہے ۔
ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات کا مزیدکہنا تھا کہ ملک کی
سلامتی اور امن کے لئے فوج اور تما م قانو ن نافذ کر نے والے اداروں کی قر
با نیاں رائیگا ں نہیں جا ئیں گی ۔