Jan 17, 2017 04:35 pm
views : 915
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting on Health
لاہور، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز اعلی
سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں جعلی سٹنٹ ڈالنے کے حوالے سے امورکا تفصیلی
جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جعلی سٹنٹ ڈالنے کے معاملے
کی انکوائری کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چیئرمین وزیر
اعلی معائنہ ٹیم کی سربراہی میں اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہد ایت کی کہ انکوائری کمیٹی آج ہی
سے اپنا کام کا آغاز کرے اور ہر پہلو سے تحقیقات کرے۔ غیر رجسٹرڈ وینڈرز کے
ہسپتالو ں میں داخلے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے آئندہ سٹنٹ کے
حوالے سے کسی قسم کی شکایت ملنی چاہیے۔ سٹنٹ کے حوالے سے اسی ماڈل پر
عملدرآمد یقینی بنایا جائے جو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں رائج ہے۔
صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق ، سیکرٹری
سپیشلائزڈ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب انسٹی
ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے اجلاس میں شرکت کی۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان اور ڈائریکٹر راولپنڈی
انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔