اسلام آباد، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا پلاننگ کمیشن میں اجلاس
اسلام
آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت
سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا پلاننگ کمیشن میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں
وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں اربوں روپے کے
ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں کراچی میں کوسٹل پاور پلانٹ سے بجلی کو قومی گرڈ میں شامل کرنیکے
لئے 5 اعشاریہ 6 بلین روپے کا منصوبہ بھی منظور کیا گیاجبکہ پورٹ قاسم کے
قریب 350 میگا واٹ کے صدیق سنز انرجی کول فائرڈ پاور پلانٹ سے بجلی کو قومی
گرڈ میں شامل کرنے کے لئے 2983 ملین روپے کا منصوبہ بھی منظورکیاگیا۔
اجلاس میں اورکزئی ایجنسی کے علاقے گلجو میں 66کے وی کا تباہ شدہ گرڈ
اسٹیشن کی بحالی کا 145 ملین روپے کا منصوبہ بھی منظور کیاگیا۔بلوچستان میں
خاران گرڈ اسٹیشن سے مال گرڈ تک 132 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بنانے کے لئے
650 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔اس منصوبے سے 6 فیصد
لائن لاسز میں کمی ہو گی۔
اجلاس میں تھر میں شنگھائی الیکٹرک پاور پلانٹ سے بجلی کو قومی گرڈ میں
شامل کرنے کے لئے 23 بلین روپے کی مالیت کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔
چکوال میں 500 کے وی کے سب اسٹیشن کی تعمیر کا 7027 ملین روپے کی لاگت کا
منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔
اجلاس میں لوئر دیر میں 48 اعشاریہ8 میگا واٹ کا کوٹو ہائیڈروپاور پراجیکٹ
کا 14 بلین روپے کا160 نظر ثانی شدہ منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔