کراچی ،سیتا وائٹ کی کہانی سنانے والے عائشہ احد کا قصہ بھی یاد رکھیں،عمران اسماعیل
پاکستان
تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کابدتمیزی
کا چیلنج قبول کرتا ہوں،سیتا وائٹ کی کہانی سنانے والے عائشہ احد کا قصہ
یاد رکھیں۔
پاکستان
تحریک انصاف کےسندھ کے نائب صدر حلیم عادل شیخ نواز شریف اینڈ کمپنی نے
پارلیمنٹ کو بے توقیر کردیاہے شریف خاندان ملک میں سویلین ڈکٹیٹر شپ چلا
رہا ہے،قومی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں جبکہ موٹو گینگ سپریم
کورٹ کے باہر اپنی عدالت لگا کر نوکریاں بچانے میں مصروف ہیں۔
انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما
عمران اسماعیل کاکہنا تھا کہ مداری اپنی نوکریاں بچانے کے لئے چمچہ گیری کی
حدود پار کر رہے ہیں،سیتا وائٹ کی کہانی سنانے والے عائشہ احد کا قصہ بھی
یاد رکھیں۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سعد رفیق وزیر نہیں ٹھیکیدار ہیں،انہیں ریلوے
کا ٹھیکہ اس لئے دیا گیا ہے کہ خود بھی کمائیں اور بڑے ٹھیکیدار کو بھی
کما کر دیں خواجہ سعد رفیق کا بدتمیزی کا چیلنج قبول کرتا ہوں مزاکرے کے
لئے میدان میں آ جائیں پھردیکھتے ہیں کون کس کی کہانیاں کھولتا ہے۔
عمران اسماعیلکا مزید کہنا تھا کہ غلط خبر پر نیوکلر بم چلانے کی باتیں کرنے والے خواجہ آصف اصل خبر پر کہتے
ہیں میاں صاحب فکر نہ کریں یہ وقت بھی گزر جائیگا اور عوام بھول جائیں گے۔