Jan 17, 2017 07:42 pm
views : 1206
Location : DIGP CTD office
Karachi- SSP CTD Intelligence Umar Shahid Press Conference
کراچی ،سی ٹی ڈی پو لیس کی کارروائی ، ٹارگٹ کلر گرفتار
ایس ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلی جنس عمرشاہد کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی انٹیلی جنس کی ایک خصوصی ٹیم
نے اندرون شہر کراچی میں روپو ش ملزمان کی تلاش کے دوران ایک خفیہ اطلاع پر
ٹارگٹڈ کا رروائی کر تے ہو ئے قتل اور اقدام قتل میں ملوث ملزم سید
دوالفقار علی نقوی عر ف محمد ولد سید وقارحسن کو ویسٹ کے علاقے تھا نہ سا
ئٹ اے نزد نورس چورنگی فیئر پرائز شاپ سے گرفتارکیا۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلی جنس عمرشاہد کا سی ٹی ڈی آفس میں پر یس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو
ئے کہنا تھا کہ ملزم کے قبضہ سے ایک عدد 9ایم ایم پستول برآمدکی گئی ، ملزم
کا تعلق ایک سیاسی جماعت کے لندن گروپ سے ہے ۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلی جنس عمرشاہد کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ
اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سال 2011میں سپاہ صحابہ کے تین کارکنوں کو
بیہانی ہا ئیٹس گلشن اقبا ل میں فائرنگ کر کے قتل کیا ۔سا ل 2011میں فاروق
احمد ولد ارشاد نبی کو الحاج اختر ریسٹورینٹ کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کیا
۔