Jan 18, 2017 01:49 pm
views : 863
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Awami Muslim League Chief Sheikh Rasheed Media Talk
اسلام آباد، قومی اسمبلی کو جھوٹ
کی منڈی بنایا جا رہا ہے،شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کو جھوٹ
کی منڈی بنایا جا رہا ہے ۔
پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے
باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاناما کیس میں
پہلے قطری شہزادے نے پاکستان کی توہین کی اب ملک بھر میں جمہوریت کی ناک
کاٹی جا رہی ہے ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ کیا یہ دکھ کی بات نہیں کہ وزیر اعظم
قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران جھوٹ بولیں تو ان کو آئین کے تحت استثنیٰ
مل جاتا ہے ۔ پاناما لیکس میں
سپریم کورٹ کا فیصلہ جب بھی آئے عوام کی عدالت میں حکومت اپنا کیس ہار چکی
ہے اور اب بہت جلد سپریم کورٹ سے حکومت کا تابوت نکلے گا ۔