Jan 18, 2017 01:54 pm
views : 760
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Fawad Choudhary Media Talk.
اسلام آباد ،پشاور کے حوالہ ڈیلر کے ذریعے اربوں روپے باہر بھیجے گئے،فواد چوہدری
پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل مریم نواز نے جواب جمع
کروایا ہے کہ وہ اپنی دادی کی زیرکفالت ہیں اورمریم نواز کی دادی اپنے بیٹے
نوازشریف کی زیرکفالت ہیں۔
پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پاناما کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے
باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی ڈیوس میں کرپشن کے خلاف
تقریر سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔
پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ مخدوم علی خان نے حسین نوازکےنوازشریف کےدئیےگئےتحائف
پربات کی، حسین نواز2005 میں سارے پیسےحسن نوازکودےچکےہیں جس میں پشاور کے
دو حوالہ ڈیلر استعمال کیے گئے۔جب پیسے سب دےچکےتھے تو نوازشریف کوبھیجےگئے
پیسے کہاں سے لائے؟
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ وہ قوانین جو پاکستان میں سرمایہ
لانے کےلیے استعمال ہونے تھےوہ کالا دھن سفید کرنے کےلیے استعمال ہورہے ہیں
۔