Jan 18, 2017 02:10 pm
views : 974
Location : Sindh Assembly
Karachi- MQM Pakistan Khawaja Izhar ul Hassan Media Talk
کراچی،رینجرز کو سندھ بھر میں اختیارات دئے جائیں،خواجہ اظہار الحسن
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہار الحسن نے رینجرز کو اختیارات دے
کر صوبہ بھر میں آپریشن کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی
ہے رینجرز ان کے لوگوں کے خلاف کارروائی نہ کرے۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہار الحسن نے اسمبلی آمد پر میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کے اختیارات
کا معاملہ مستقل بنیادوں پرحل ہوناچاہیے،جرائم پیشہ افراد کارروائیاں کرکے
اندرون سندھ بھاگ جاتے ہیں ۔ آپریشن کے معاملے پر ہمارے تحفظات بدستور
قائم ہیں۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہار الحسن نے مطالبہ کیا کہ جسے بھی گرفتار کیاجائے،قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیاجائے۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ جیلوں میں سیاسی قیدیوں کی ہلاکتوں پر تشویش ہے،
کراچی میں مستقل امن کیلئے پولیس کا کردار اہم ہے،پولیس کو سیاسی اثر سے
پاک کیا جائے۔