Jan 18, 2017 05:50 pm
views : 934
Location : Different Areas
Peshawar- Anti Polio Campaign 3rd day
پشاور،صوبہ خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا تیسرا دن
پشاورسمیت خیبر پختونخوا میں 2017 کی پہلی انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے ۔
مہم کے دوران 56 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں
گے۔مہم کے لئے صوبہ بھر میں 17 ہزار سات سو سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئیں
ہیں۔
پولیو مہم کی نگرانی کے لئے 4 ہزار سے زائد ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔
فاٹا میں بھی 10 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے تین ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔
پولیو ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیم کا کہنا ہے کہ اس دفعےصوبے کے تین اضلاع میں
برف باری کے باعث پولیو مہم ملتوی ہے جس میں اپر دیر چترال اور ایبٹ اباد
کے اضلاع شامل ہیں۔