Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 18, 2017 06:18 pm views : 954

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting about overseas Pakistani.
  • Urdu

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔دیار غیر میں بسنے والے پاکستان کے عظیم سفیر ہیں۔ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے خود مختار اوورسیز پاکستانیز کمیشن تشکیل دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے 4 بڑے ڈویڑنوں میں سہولت مراکز برائے اوورسیز پاکستانیز کے قیام کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ ان سہولت مراکز میں اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کیلئے تھانے اور دیگر متعلقہ اداروں کے ڈیسک بنائے جائیں گے۔یہ سہولت مراکز ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویڑنوں میں بنائے جائیں گے۔سہولت مراکز کے قیام کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ ان سہولت مراکز کے قیام سے اوورسیز پاکستانیوں کو ان کی شکایات کے ازالہ کیلئے ون ونڈ سہولت میسر آئے گی۔اوورسیز پاکستانیوں کے زیرالتوا کیسوں کو جلد نمٹایا جائے، اس ضمن میں تمام متعلقہ ادارے مربوط کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دیں۔بعض ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کمیٹی کے اجلاس میں بعض محکموں اور اداروں کے متعلقہ حکام کی شرکت نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ آئندہ متعلقہ افسران خود ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں۔مجھے اس ضمن میں آئندہ شکایت نہیں ملنی چاہیئے۔ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے فیصلو ں پر عملدرآمد کیلئے جامع میکانزم بنایا جائے۔
صوبائی وزیر رانا مشہود احمد، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کیپٹن (ر) شاہین بٹ، کمشنر لاہور ڈویڑن، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کوکمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی کی ادارے کی کارکردگی اور دیگر اہم امو رکے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved