Jan 18, 2017 07:17 pm
views : 957
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting about Punjab Sports Board
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت ا سپورٹس بورڈ پنجاب کی جنرل باڈی کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت ا سپورٹس بورڈ پنجاب
کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبے میں نوجوانوں کو صحت مندانہ
سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کا
جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کابینہ کمیٹی برائے اسپورٹس تشکیل دینے
کی بھی ہدایت کی ۔کابینہ کمیٹی برائے ا سپورٹس کیلئے 10 کروڑ روپے کے فنڈ
کی منظوری۔کابینہ کمیٹی فیصلے کرنے میں مکمل بااختیار ہوگی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ کھیلوں کی
سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کابینہ کمیٹی ازخود فوری فیصلے کرے اور اس پر
عملدرآمد یقینی بنائے۔میرے پاس کسی قسم کی سمری بھجوانے کی کوئی ضرورت
نہیں۔صوبے بھر میں کھیلوں کی سہولتوں کا جائزہ لینے کیلئے سروے کا عمل جلد
مکمل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے ا سپورٹس
کے مختص کردہ کوٹہ پر سوفیصد عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ تعلیمی اداروں میں سپورٹس
کوٹہ کے تحت داخلوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔مختص کردہ سپورٹس
کوٹہ پر عملدرآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں سے جواب طلبی کی جائے۔تعلیمی
اداروں میں سپورٹس کوٹے پر عملدرآمد سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کوٹہ پر عملدرآمد
یقینی بناتے وقت میرٹ کا پورا خیال رکھا جائے۔بلدیاتی حکومتوں کے پاس
سپورٹس فنڈ کو کھیلوں کے فروغ کیلئے استعمال ہونا چاہیئے۔سیکرٹری لوکل
گورنمنٹ سپورٹس فنڈ کو اس کے مقصد کیلئے استعمال کو یقینی بنائیں۔کھیلوں کے
فروغ کیلئے بنائی گئی کور کمیٹیوں کے سربراہان کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی
جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ضلع کی سطح پرا سپورٹس کنسلٹنٹس اور مختلف کھیلوں کیلئے کوچز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ بھرتی کا عمل انتہائی
شفاف طریقے سے جلد مکمل کیا جائے۔’’خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام‘‘ کے تحت
تحصیل، ضلع، ڈویڑن اور صوبائی سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں
گے۔اس پروگرام سے نوجوانوں میں چھپا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔نئے ٹیلنٹ کیلئے
تربیتی کیمپ کا بھی استعمال کیا جائے گا۔
صوبائی وزراء جہانگیر خانزادہ، سید علی رضا گیلانی، مشیر ڈاکٹر عمر سیف،
چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، رکن قومی اسمبلی شیزہ فاطمہ خواجہ، وائس
چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب حنیف عباسی، ہاکی کے سابق اولمپیئن اختر رسول،
سابق کرکٹر انتخاب عالم، متعلقہ سیکرٹریز اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والے
ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔