Jan 19, 2017 02:09 pm
views : 832
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Chief Awami Muslim League Shaikh Rasheed Media Talk
اسلام آباد ، جنوری کے آخر تک پاناما کا فیصلہ آجائے گا،شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنوری کے آخر تک
پاناما کیس کا فیصلہ آجائے گا۔
اسلام آباد میں پاناما کیس کی سماعت کے سپریم کورٹ کے
باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عدالت میں ملک کے
ایک تاریخی کیس کی سماعت جاری ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا کہ ہم نواز شریف کو پھانسی
پر نہیں چڑھانا چاہتے لیکن اس ملک میں کرپشن کا راستہ روکنا چاہتے ہیں اگر
ہم اس میں کامیاب ہوگئے تو کسی کو جرات نہیں ہوگی کہ وہ اس ملک اور اس کے
عوام کو دھوکہ دے سکے ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا مزید کہناتھا کہ کتنے
افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعظم نے ابھی تک منی ٹریل کے بارے میں تفصیلات
نہیں بتائیں اور عدالت سے استثنیٰ مانگ رہے ہیں ۔