Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 19, 2017 02:24 pm views : 900

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting about Mines and Minerals
  • Urdu

لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں محکمہ معدنیات کی تنظیم نو اور پائیدار بنیادوں پر مائننگ سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ای وائی کنسورشیم کے کرسچن معین کی قیادت میں فرانس ، کینیڈا، مشرق وسطی اور جنوبی افریقہ کے مائننگ سیکٹر کے ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔محکمہ معدنیات کی تشکیل نو اور مائننگ سیکٹر کی بہتری کے حوالے سے مختلف سفارشات اور تجاویز پر بھی غور و خوض کیا گیا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھاکہ پنجاب معدنی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔ معدنی وسائل کو بروئے کار لا کر قومی معیشت کو مضبوط اور پاکستان کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔ بدقسمتی سے ان معدنی وسائل سے استفادہ نہیں کیا جا سکا۔محکمہ معدنیات کو جدیدخطوط پر استوار کئے بغیر یہ مقصد حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھاکہ مائننگ ٹیکنیکل عمل ہے جسے ٹیکنیکل اور پروفیشنل انداز میں آگے بڑھانا ہے۔محکمہ معدنیات میں پروفیشنل اور ٹیکنیکل افراد کی ضرورت ہے۔ محکمہ معدنیات کو غار کے دور سے نکال کر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا وقت آگیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھاکہ محکمہ معدنیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مائننگ سیکٹر کے فروغ کیلئے بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔آپ کے تجربے اور مہارت سے فائدہ اٹھاکر ادارے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ ادارے کی تشکیل نو اور مائننگ سیکٹر کی بہتری کیلئے آئندہ چار ہفتوں میں مربوط پلان مرتب کر کے پیش کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھاکہ پنجاب حکومت مختلف منصوبوں میں بین الاقوامی ماہرین کی مشاورت اور تجربے سے استفادہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پنجاب کے معدنی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بے پناہ مواقع موجودہیں۔ پنجاب میں ہر سطح پر شفافیت کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ بدقسمتی سے ڈکٹیر مشرف کے دور میں مائننگ سیکٹر میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا مزیدکہناتھاکہ مائننگ کا ٹھیکہ قواعد و ضوابط سے ہٹ کر ایک ایسے شخص کو دیاگیا جو اس کی مہارت بھی نہیں رکھتا تھا۔پنجاب حکومت نے اس حوالے سے تین سال تک عدالت میں کیس لڑا اور کامیابی حاصل کی۔ پنجاب حکومت معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے حوالے سے شفاف طریقے سے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔مائننگ سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
بین الاقوامی ماہرین نے محکمہ معدنیات کی تنظیم نو اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی ، چیف سیکرٹری ، سیکرٹریز مائنز، قانون، خزانہ، پی اینڈ ڈی ، صنعت اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved