Jan 19, 2017 02:46 pm
views : 889
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PML(N) Leader Daniyal Aziz and Tariq Fazal Chaudrhy Media Talk
اسلا م آباد ، عمران خان اب صرف غلط بیانی کا کیس لڑ رہے ہیں ،دانیال عزیز
پاکستان
مسلم لیگ( ن) کے رہنماء دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف تذبذب کا
شکار ہے، عمران خان اب صرف غلط بیانی کا کیس لڑ رہے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنماء دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے کہتے تھے کہ کمیشن بنایا جائے، جبکہ اب
وہ اپنے مطالبے سے مکر گئے ہیں۔ وزیراعظم پر بغیر ثبوت کے کیس بنایا گیا،
احتساب کے لیے کوئی ایک پیمانہ طے کرنا ہوگا۔
پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنماء دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پہلے بھی نواز شریف تمام کیسز سے عدالتوں سے
بری ہوئے، ہم عدالت کے سامنے سر جھکائے ہوئے ہیں، جس کا جو وکیل ہے وہ اس
کا جواب پیش کرے گا۔
پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنماء دانیال عزیز کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے
خلاف کرپشن کے چارجز ہیں، عمران خان ٹرائل اور کمیشن کے کام میں رکاوٹ ڈال
رہے ہیں۔
وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کا کہناتھا کہ پا کستان تحریک انصاف ججز کو دباؤ میں لانے
اور عد لیہ کو متنازع بنا نے کی کوشش کر رہی ہے ۔تحر یک ا نصاف عد لیہ پر
اثر انداز ہو نا چاہتی ہے ۔