Jan 19, 2017 03:44 pm
views : 843
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PML(N) Leaders Khawja Saad Rafique and Khawja Asif Media Talk
اسلام آباد ، ہمارے چہرے داغ دار کرنے والے خود بھی نہیں بچیں گے، خواجہ سعدرفیق
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے سچ اورجھوٹ کی تمیزختم کردی
ہے اوراب اس کا مقصد پاناما کیس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ سیاست کرنا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا
کہنا تھا کہ ہمارے خاندان نے عدلیہ کی سربلندی کے لئے جدوجہد کی، عدالتوں
کی آزادی کے بغیر کوئی قوم زندہ نہیں رہ سکتی۔ عدالت نے باہرعدالت لگانے سے
گریزکرنے کی ہدایت دے رکھی ہے، عدالتی کارروائی کو تحریک انصاف وقفے کے
بعد باہرآکرمسخ کرتی ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف یہ ہی حکمت عملی الیکشن کمیشن کے
باہربھی کرتی رہی ہے، ہم باہرجو کچھ کرتے ہیں ردعمل کے طورپرکرتے ہیں.
پاناما کیس کا فیصلہ جو بھی ہو ہمیں اسے تسلیم کرنا پڑے گا لیکن مخالفین کی
جانب سےعدالت کودباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے، تحریک انصاف کا مقصد
پاناما کیس میں زیادہ سے زیادہ سیاست کرنا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کو بننے میں 40 سے50 سال لگتے ہیں،
تحریک انصاف نے سچ اورجھوٹ کی تمیزختم کردی، ہمیں یہ سوچنا ہے کہ ہم
پاکستان کو کیا دے رہے ہیں، کیا عدالتی کارروائی کو گمراہ کن اندازمیں پیش
کرنا توہین عدالت نہیں ہے، جب ہم بات کرتے ہیں توکہتے ہیں وزرا آجاتے ہیں،
وزرا انسان ہیں اورسیاسی ورکر بھی ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عدالت کواس معاملے کا نوٹس لینا
چاہئے، کیا ہم کردارکشی میں آگے نہیں بڑھ گئے جہاں سے واپسی ناممکن ہو،
دانستہ اورغیردانستہ توہین عدالت کوروکا جائے لیکن ہمارے چہرے داغدار کرنے
والوں کو یہ نہیں معلوم کہ ہم بھی نہیں چھوڑیں گے، سیاست پر اختلاف کریں
ذاتی حملے نہ کریں۔
وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عدالت کی کارروائی پرتبصرہ کرنا غیرقانونی
ہے، 2014 سے پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، دسمبرتک ملک سے
تمام اندھیرے دورکردیں گے، نوازشریف نے قوم سے جووعدے کئے وہ سب پورے کریں
گے اورہم جانے والے نہیں کھڑے رہنے والے کھڑے ہی رہیں گے۔