Jan 19, 2017 05:45 pm
views : 790
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Ameer JIP Siraj-ul-Haq Media Talk
اسلام آباد ، پاناما کے بھنور میں حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کے بھنور میں حکومتی
کشتی ڈوب رہی ہے اور اس کیس کے فیصلے سے ملک میں کرپشن کے راستے بند ہو
جائیں گے۔
اسلام آباد میں سپر یم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ
نے ذمہ داری پوری نہیں کی اس لئے سپریم کورٹ کے دروازے پر انصاف کے لئے
کھڑے ہیں، پاناما لیکس کے بھنور میں حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے اور وزیراعظم
کے وکیل انہیں بچانے کے بجائے عدالت کو الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اگر ملکی عدالتیں وزیراعظم کے خلاف کیس نہیں سن سکتیں
تو کیا اس کے لئے عرش بالا جائیں، ہمیں پوری امید ہے کہ سپریم کورٹ کا یہی
بنچ کیس سنے گا بھی اور فیصلہ بھی دے گا، پاناما کیس کے فیصلے سے ملک میں
کرپشن کے راستے ہمیشہ کے لئے بند ہو جائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ رانا ثناء
اللہ کے بیان سے متفق ہوں کہ وہ پھنس گئے ہیں۔