پشاور،
ایم ڈی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ٹریڈ یونینز کی سرگرمیوں پر
پابندی عائد کررکھی ہے ،این ٹی سی ایمپلائز یونٹی یونین ، سی بی اے
نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) ایمپلائز یونٹی یونین (سی بی
اے) کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ادارے کی انتظامیہ کی جانب سے مزدور دشمن
اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
پشاور پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں عہدیداران کا کہنا تھا کہ ایم
ڈی بریگیڈئیر (ر) وقار رشید نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے باوجود
گزشتہ تین سالوں سے ادارے میں ٹریڈ یونینز کی سرگرمیوں پر غیر قانونی
پابندی عائد کررکھی ہے۔ یونینز کے عہدیداران کو جبری برطرف کیا جارہا ہے۔
کئی مرکزی اور علاقائی عہدیداران کو ملک کے دور دراز علاقوں میں جبراً
منتقل کردیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہائی کورٹ اسلام آباد کے سابقہ فیصلے اٹھارہ دسمبر
دو ہزار پندرہ کے تحت بحال ہونے والے عہدیداران کو ان کے سابقہ مالی بقایا
جات بھی ادا نہیں کئے جارہے ہیں۔ اسی دوران ملازمین کے تمام مالی فوائد کو
ادارے کی جانب سے ختم کردیا گیا ہے۔