Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 19, 2017 06:48 pm views : 927

Location : Supreme Court of Pakistan

Islamabad- Chairman PTI Imran Khan Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد،مریم نواز کے کہنے پر وزرا مجھے گالیاں دیتے اوربرا بھلا کہتے ہیں، عمران خان

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان  کا کہنا  تھا  کہ وزرا مجھے مریم نواز کے کہنے پر گالیاں دیتے اور برا بھلا کہتے ہیں جب کہ (ن) لیگ والے یہ سجھتے ہیں کہ ایسا کرنے سے نوازشریف کو رعایت مل جائے گی لیکن یہ ان کی بھول ہے۔
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان  کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے باہر حکمران جماعت کی پوری کابینہ موجود ہوتی ہے اور مجھے گالیاں دی جاتی ہیں، یہ سب مریم نواز کے کہنے پر ہوتا ہے وہ ہرروز تمام وزار سے باری باری پوچھتی ہیں کہ تم نے عمران خان کو کتنی گالیاں دیں اور کتنا برا کہا اور دھمکی دیتی ہیں کہ اگر تم نے ایسا نہ کیا تو میں سب کے کرپشن کے کیس عوام کے سامنے لے آؤں گی۔ (ن) لیگ والے کہتے ہیں کہ عمران خان کو اتنا برا کہا جائے کہ نوازشریف کو پاناما کیس میں رعایت مل جائے، یہ کیا سوچتے ہیں کہ مجھے برا بھلا کہہ کر کیس سے بچ جائیں گے۔
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان  کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ میں گالی دینے والا سیاستدان ہوں، میری گالی یہ ہے کہ نوازشریف ملک کا سب سے بڑا کرپٹ آدمی اور ڈاکو ہے،میں اس پر قائم ہوں کیوں کہ میں نوازشریف کو 30 سال سے جانتا ہوں، انہوں نے ایک فیکٹری سے اقتدارمیں آنے کے بعد 30 فیکٹریاں بنائی ہیں، اقتدارمیں آکر ذات کو فائدہ پہنچانا ہی کرپشن ہے اور جب میں ان کی اصلیت بتاتا ہوں تو مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے جاتے ہیں جب کہ میں کبھی بھی اقتدار میں نہیں آیا اور یہ ملک میں پہلی بار ہورہا ہے کہ اقتدارمیں آنے سے پہلے ہی کسی انسان کو کرپٹ کہہ دیا جائے۔
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان  نے کہا کہ نوازشریف نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ جائیدادوں سے متعلق میرے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں لیکن ان کے وکیل نے وہ دستاویزات تاحال عدالت میں پیش نہیں کئے، نوازشریف نے کہا کہ میں ہرفورم پر احتساب کے لئے تیارہوں اور کوئی استثنیٰ نہیں لوں گا لیکن اب وہ پارلیمنٹ کی آڑ لے کر استثنیٰ لے رہے ہیں، جب ہم دھرنا دیتے تھے تو کہا جاتا تھا کہ پارلیمنٹ میں آؤ، پارلیمنٹ میں آئے تو ہمیں بات کرنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا اور کہا کہ عدالت میں جاؤ اور جب عدالت گئے تو کہا کہ نوازشریف نے پارلیمنٹ کی پناہ لے کر استثنیٰ لے لی ہے، اب ہم کہاں جائیں۔
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان  نے کہا کہ نومبر 2011 میں مریم نواز نے انٹرویو میں کہا تھا کہ بیرون ملک تو درکنار ہماری پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں لیکن جب 2016 میں پاناما کا انکشاف ہوا تو انہیں مجبوراً ماننا پڑا کہ ہماری جائیداد میں مے فئیر کے فلیٹ بھی ہیں اور آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ پر آنے والے تمام ناموں میں سے کسی نے بھی انکار نہیں کیا۔
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان  کا کہنا تھا کہ حکمران جب اخلاقی جواز کھو بیٹھے تو اسے حکمرانی کا کوئی حق نہیں، پہلے چھپائے جانے والے فلیٹس کو بعد میں ماننا جھوٹ ہے،سپریم کوٹ میں بتانا پڑے گا لندن فلیٹس کے لئے رقم کہاں سے اور کیسے بیرون ملک منتقل ہوئی۔
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان  نے  مزید کہا کہ سپریم کورٹ کو بھی علم ہے کہ اس کیس سے ملک پر بڑے اثرات مرتب ہوں گے اور عدالت نے کہا ہے کہ یہ تاریخ کا انوکھا کیس ہے، اب فیصلہ ہوگا کہ مستقبل کا پاکستان کیسا ہوگا۔

Recent News

Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore 1:59
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore
Jun 26, 2026 05:12 pm
Rescue 1122 on High Alert 1:22
Rescue 1122 on High Alert
Jun 26, 2026 04:39 pm
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security 1:43
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security
Jun 26, 2026 04:29 pm
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved