Jan 19, 2017 08:06 pm
views : 866
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PML(N) Maryam Aurangzeb and Talal Chaudhry Media Talk
اسلام آباد، عمران خان جھوٹ بول
کرپوری قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،طلال چوہدری
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے سپریم کورٹ
میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ دائرکیا گیا لیکن جب کوئی ثبوت نہ پیش کرسکے تو
کہا گیا کہ وزیراعظم نے اپنی تقاریرمیں جھوٹ بولا اور جب یہ بھی ثابت نہ ہو
سکا تو پھر کہا گیا کہ بیٹوں نے باپ اور باپ نے بیٹی کو تحفے کیوں دیئے
ہیں۔
اسلام آباد میں سپر یم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کر تےہو ئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ اعتراض کرنے والوں میں ایک نام جہانگیر ترین کا
بھی ہے جن کے مالی اور خانساموں کے نام اربوں کی جائیداد ہے اورجو یہ
جائیداد انہیں تحفے میں دے دیتے ہیں، دوسرے معترض عمران خان ہیں جنہوں نے
کچھ عرصہ قبل اپنی بیوی کو چھوڑا اور ان سے اربوں روپے کی جائیداد بطورتحفہ
وصول کرلی، ہم عدالت میں یہ ثابت کریں گے کہ جو تحفے وزیراعظم کو ملے وہ
جائز تھے اورقانونی طریقے سے ان کی ٹرانزیکشن ہوئی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا پیپلزپارٹی کی جانب سے کرپشن کے خلاف مہم پرکہنا تھا کہ میں
صدقے جاؤں بلاول بھٹو پر، انہیں تو جب تک ان کے ساتھ زرداری لگا ہے کرپشن
پربات ہی نہیں کرنی چاہیئے، پیپلزپارٹی کی کرپشن کے خلاف بات کرنا قیامت
کی نشانی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان اور بلاول بھٹو کی ڈگریاں تو
آکسفورڈ یونی ورسٹی کی لیکن دونوں کی سوچ لنڈے کی ہے۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشر یا ت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف وہ نام ہیں جنہیں اس
قوم نے تیسری بارملک کا وزیراعظم منتخب کیا ہے، تحریک انصاف نے وزیراعظم کے
خلاف جھوٹی پٹیشن دائرکی لیکن کیس ہم لڑ رہے ہیں، عمران خان جھوٹ بول
کرپوری قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشر یا ت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام نے 2013
میں بھی نواز شریف کو ووٹ دیا اور 2018 میں بھی انہیں ہی ووٹ دے گی۔