Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 19, 2017 08:07 pm views : 866

Location : Ministry of Foreign Affairs Office

Islamabad- Ministry of Foreign Affairs Weekly Briefing
  • Urdu

اسلام آباد، کچھ عناصر پاک افغان تعلقات خراب کرنے کے در پے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ  نفیس زکریا کا کہنا تھا  کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن اور بحالی کے لئے بھرپور تعاون کررہا ہے لیکن کچھ عناصر پاک افغان تعلقات خراب کرنے کے در پے ہیں۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران
ترجمان دفتر خارجہ  نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ خواہاں ہے، افغانستان میں بدامنی کا سب سے بڑا متاثرہ ملک پاکستان ہے، ہم افغان مفاہمتی عمل اور بارڈر مینجمنٹ کے لیے تعاون کرتے رہے ہیں لیکن کچھ عناصر پاک افغان تعلقات خراب کرنے کے در پے ہیں، افغان قیادت کی جانب سے الزامات مایوس کن ہیں جنہیں پاکستان مسترد کرتا ہے، پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات امن مخالف اور مخصوص ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں اوربہت سے مالی نقصانات بھی اٹھائے، پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہےاورعالمی برادری بھی پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کی متعرف ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ  نفیس زکریا  نے کہا کہ افغانستان میں مختلف تنظیمیں طاقتور ہیں جو بدامنی کا باعث ہے اور پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ رہا ہے۔ بھارت دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے، کلبھوشن یادو کی گرفتاری اور اس کا اقبالی بیان اس کا واضح ثبوت ہیں، سمجھوتہ ایکسپریس کے مرکزی ملزم سوامی آسیم آنند نے بھی بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی دہشت گردی کا اعتراف کیا، سوامی آسیم آنند نے حاضر سروس کرنل کا بھی نام لیا جو اس وقت آرایس ایس کا سربراہ تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ  نفیس زکریا  کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیراجیت دوول بھی طالبان کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کا بیان دے چکے ہیں، بھارتی قیادت کے بلوچستان کے بارے میں بیانات اور ایک وزیر کا عوامی سطح پر پاکستان میں دہشت گردی کرانے کا اعلان اس با ت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی اورتخریب کاری کرانے میں بھارت کا ہاتھ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ  نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ ہم نے 2009 میں پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت بھارتی وزیراعظم کو فراہم کئے تھے اور اقوام متحدہ میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادو کے حوالے سے ڈوزئیر بھی جمع کرادیا ہے۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved