Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 20, 2017 03:05 pm views : 946

Location : CM House

Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah chairs Meeting regarding Street Crime
  • Urdu

کراچی، وزیر اعلیٰ سند ھ سید مرادعلی شاہ کی زیر صدرات اسٹر یٹ کرائم کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام کو شہر میں اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان اور چوری کی گاڑیوں کی مارکیٹوں میں فروخت روکنے کے لیے کریک ڈاؤن شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اسٹریٹ کرائم پر اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، سی پی ایل سی چیف اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر اہم افسران شریک تھے۔
اجلاس میں سی پی ایل سی چیف نے وزیراعلیٰ سندھ کو اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ شہر میں چوری اور ڈکیتی کی زیادہ وارداتیں صبح اور رات مارکیٹیں بند ہونے کے بعد ہوتی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ امر قابل تحسین ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائمز میں کسی حد تک کمی واقع ہوئی ہے تاہم پھر بھی ان واقعات کے باعث بہت پریشانی کا شکار ہوں اور اسی وجہ سے صبح سویرے اس حوالے سے اجلاس طلب کیا جس سے سب کو اندازہ ہونا چاہئے کہ مجھے کتنی پریشانی لاحق ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایات جاری کیں کہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان، موبائل فون مارکیٹس اور چوری کی گاڑیوں کی مارکیٹوں میں کریک ڈاؤن کیا جائے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کو بھی مزید تیز کیا جائے۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved