Jan 20, 2017 03:49 pm
views : 986
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- State Minister for Information Maryam Aurangzeb Media Talk
اسلام آباد ، جھوٹےدلائل اورالزامات سے کیس نہیں جیتاجاسکتا،مریم اورنگزیب
وزیرمملکت
برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جھوٹےدلائل اورالزامات سے کیس نہیں
جیتاجاسکتا۔کیس کسی اوربنیادپرفائل کیاگیا،دلائل کسی اوربات پردیےجارہےہیں۔
وزیرمملکت
برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نےسپر یم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن
شائستگی کےساتھ اپنےلیڈرکوفالوکرتےہیں،مریم نوازایک مہذب والد کی مہذب
بیٹی ہیں،ہماری کسی میٹنگ میں گالم گلوچ اوربدتہذیبی نہیں ہوتی،کنٹینرپربولنےوالوں سےتہذیب کی کوئی امید نہیں۔
وزیرمملکت
برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت میں دلائل پٹیشن کےمخالف ہیں،الزامات پرمبنی گفتگو
کاجواب دیناضروری ہوتاہے۔عدالتی کارروائی اورباہرآکرکی جانےوالی باتوں میں
فرق ہے، مخالفین جتنےالزام لگالیں،نوازشریف نےخطاب میں غلط بیانی نہیں کی۔
وزیرمملکت
برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مجھ پرلازم ہےکہ تحریک انصاف کی غلط بیانی کاجواب دوں۔