Jan 20, 2017 03:54 pm
views : 908
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Ameer JIP Senator Siraj ul Haq Media talk
اسلام آباد ، حکومت پاناما اسکینڈل میں بری طرح پھنس گئی ہے،سینیٹر سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پا کستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت پاناما اسکینڈل میں بری طرح پھنس گئی ہے،حکومت کے پاس اب سچ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔
سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پا کستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہمیں اپنے
وکیل پر بھرپور اعتماد ہے، مکمل تیاری کے ساتھ دلائل دے رہے ہیں۔پیر کو بھی
جماعت اسلامی کے وکیل کے دلائل جاری رہیں گے۔
امیر جماعت اسلامی پا کستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہماری درخواست کسی فرد کے خلاف نہیں کرپشن کے خلاف ہے، ایک
لیڈر پھسلتا ہے تو ساری قوم پھسلتی ہے۔کوئی بڑا آدمی پھنستا ہے تو استثنا
کا راستہ لیتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی پا کستان سینیٹر سراج الحق نےمزید کہاکہ حکمرانوں کے پاس دولت کے علاوہ کوئی چیز نہیں،قوم کے پاس غربت کے سوا کوئی چیزنہیں۔