Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 20, 2017 04:34 pm views : 993

Location : Pakistan Stock Exchange

Karachi- Federal Finance Minister Ishaq Dar addresses
  • Urdu

کراچی ، ہمارے خواب پورے اورکچھ لوگوں کی نیندیں حرام ہورہی ہیں، اسحاق ڈار

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے خواب پورے اورکچھ لوگوں کی نیندیں حرام ہورہی ہیں۔
کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج اورچینی کنسورشئیم کے درمیان ڈی میوچلائزیشن کے معاہدے پردستخط کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہا کہ ماضی میں نا توروڈ میپ تھا اورنا ہی کوئی وژن، لیکن اب ایسا نہیں ہے، ہم نے 3 سال میں ترقیاتی اخراجات میں تین گنا اضافہ کیا، پاکستان کے پاس 5 ماہ کے زرمبادلہ کے ذخائرموجود ہیں، عالمی منڈی پاکستان کی معیشت کی بہتری کی معترف ہے، پاکستان کا دنیا کی ابھرتی معیشتوں میں شمارہونا ہماری اہم کامیابی ہے، قومی ایکسچینج اب ریجنل اسٹاک ایکسچینج بن گیا ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی خطے میں بہترین قراردی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اورچین کی کنسورشیم کے درمیان معاہدہ تاریخی ہے، اسٹاک مارکیٹ کے شعبے میں چینی مہارت اورتجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ متحد ہوکرہی ہرمیدان میں آگے بڑھا جاسکتا ہے، شفافیت اورکرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت کوشاں ہے، پاناما کے بعد پاکستانی شہریوں کے گلوبل اثاثوں پر نگرانی شروع کردی ہے، ہمارے خواب پورے اورکچھ لوگوں کی نیندیں حرام ہورہی ہیں۔
اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر نے کہا کہ چین اورپاکستان کا یہ معاہدہ نئے دور کا آغاز ہے، چینی سفارت خانے کی طرف سے سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں گے۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved