Jan 20, 2017 04:39 pm
views : 890
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Naeem-ul-Haq Media Talk
اسلام آباد ، گالم گلوچ کا سلسلہ (ن) لیگ نے شروع کیا، نعیم الحق
ترجمان پا کستان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت گالم گلوچ کے
سخت خلاف ہے یہ سلسلہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شروع کیا گیا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان پا کستان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف گالم گلوچ کے خلاف ہے، یہ سلسلہ مسلم لیگ
(ن) کی جانب سے شروع کیا گیا، حکومتی نمائندت تو اب سپریم کورٹ میں اپنے
خلاف ممکنہ فیصلے پر دھمکیاں بھی دے رہے ہیں، جس کی مذمت کرتے ہیں اور امید
کرتے ہیں کہ اپنی زبان کو قابو میں رکھیں گے۔ سپریم کورٹ سے بھی امید ہے
کہ وہ سچ کے حق میں بہت جلد فیصلہ سنائے گی۔
ترجمان پا کستان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے بے شمار سازشیں جاری ہیں، ہم
تمام غلط باتوں پر قانونی چارہ جوئی کریں گے اور اگر انصاف کی راہ میں
رکاوٹ ڈالی گئی تو آواز بلند کرتے رہیں گے، ہمارا کام عوام میں آگہی پیدا
کرنا ہے۔
ترجمان پا کستان تحریک انصاف نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہم عوام کو اپنے خدشات اور سفارشات سے آگاہ کرتے رہیں گے اور
کرپٹ کو کرپٹ ہی کہیں گے۔