Jan 20, 2017 04:50 pm
views : 929
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meeting with DG Rangers Punjab
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف سے ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف سے ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات کی ملاقات ہوئی ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے ڈی جی رینجرزپنجاب کی زمہ
داریاں سنبھالنے پر میجر جنرل اظہر نوید حیات کو مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ
پنجاب محمدشہباز شریف نے میجرجنرل اظہر نویدحیات کیلئے نیک خواہشات کا
اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں قیام امن کیلئے
رینجر ز کے افسروں اورجوانوں کی خدمات لائق تحسین ہیں۔پاکستان کے عوام
کوملک کے دفاع اورقیام امن میں مصروف عمل رینجرز کے بہادر افسروں اورجوانوں
کی خدمات پر فخر ہے۔پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں
لازوال قربانیاں دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا کی تاریخ میں پاکستان
کی عظیم قربانیوں کی کوئی مثال نہیں ملتی۔پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر
ہے۔دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی اور عسکری
قیادت کی جانب سے اتفاق رائے سے کیے گئے فیصلوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ
میں بے مثال کامیابیاں ملی ہیں۔ہم سب نے ملکر وطن عزیزکو امن کا گہوارہ
بنانا ہے۔