لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کے درمیان ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور گورنر پنجاب ملک رفیق
رجوانہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقا ت وزیر اعلیٰ ہاؤس
لاہور میں ہوئی۔اس موقع پردونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، امن عامہ
کی صورتحال اور پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی
سیاست کا محور عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی اورخدمت
خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے۔وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کی
ترقی و خوشحالی کے ایک بڑے پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو توانائی بحران سمیت
دیگر تمام مسائل سے نجات دلانے کیلئے دن رات ایک کر رکھا ہے۔ توانائی
بحران سے نجات دلانے کیلئے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے۔ عوام کی
فلاح و بہبود کیلئے صوبے میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا
ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں
شفافیت، اعلیٰ معیار اور تیز رفتاری سے منصوبوں کی تکمیل کو فروغ دیا
ہے۔جنوبی پنجاب کی ترقی وخوشحالی کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی پروگرام پر
عملدر آمد کیا جارہا ہے۔جنوبی پنجاب کی ترقی اورخوشحالی دل و جان سے عزیز
ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا مزیدکہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے عوام
کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں میں
اربوں روپے کے وسائل بچا کر شاندار مثال قائم کی گئی ہے۔شفافیت اور اعلیٰ
معیار کیساتھ منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کا وطر امتیاز ہے۔ مسلم لیگ(ن)
کی حکومت کی شفاف پالیسی کا اعتراف عالمی ادارے بھی کررہے ہیں۔
گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کا کہناتھا کہ عوام مسلم لیگ(ن) کی قیادت سے
والہانہ محبت کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے
صوبے میں امن عامہ کی بہتری کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں۔
گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کا مزیدکہناتھا کہ تیزرفتاری سے منصوبوں کی
تکمیل وزیراعلیٰ شہبازشریف کی غیر معمولی صلاحیتوں کا خاصاہے۔صوبے کے عوام
ترقیاتی پروگراموں کے ثمرات سے مستفید ہورہے ہیں۔