Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 21, 2017 12:49 pm views : 847

Location : CM House

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets PML(N) Leader MNA Daniyal Aziz
  • Urdu

لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی ملاقات

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کی وزیر اعلیٰ ہاؤس لاہور میں ملاقات ہو ئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ وسائل قوم کی امانت ہیں اوراسے عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کرتے رہیں گے۔میٹروبس سسٹم اور اورنج لائن میٹروٹرین جیسے منصوبے وسائل عوام پر صرف کرنے کی اعلی مثالیں ہیں۔میٹروبس سسٹم کی زبردست پذیرائی درحقیقت کامیاب منصوبے کیلئے عوام کی گواہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ میٹروبس سروس کے جدید نظام کے ذریعے روزانہ لاکھوں افراد بروقت اپنی منزل پر پہنچ رہے ہیں۔جدید میٹروبس سسٹم نے عوام کیلئے آمد و رفت میں آسانیاں پیدا کی ہیں۔مفاد عامہ کے منصوبوں پربلاجواز تنقید کرنیوالے عوام کی ترقی اورخوشحالی کے دشمن ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالوں کو غریب عوام کی محرومیوں کا خاتمہ برداشت نہیں۔میٹروبس سروس کے نظام پرتنقید کرنیوالوں کی زبانیں منصوبے کی کامیابی پر بند ہوچکی ہیں۔اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کی مخالفت کرنیوالوں کی زبانیں بھی منصوبے کی تکمیل پر بند ہوجائیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ ترقیاتی منصوبوں کے مخالفین نہیں چاہتے کہ عوام خوشحال ہوں اور ملک ترقی کرے۔دور آمریت میں پنجاب کے سابق حکمرانوں نے منصوبوں کے نام پر کرپشن کے قبرستان بنائے۔پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے ان کرپشن کے قبرستانوں کو ترقی کے میناروں میں بدل دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ سابق حکمرانوں نے عوام کو مسائل سے نکالنے کی بجائے اپنی لوٹ مار اورکرپشن کی وجہ سے ان کے مسائل میں اضافہ کیا۔مٹھی بھرعناصرعام آدمی کی ترقی کی مخالفت کرتے رہیں،ہم عوامی خدمت کا بے لوث سفر جاری رکھیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا مزید کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved