لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے
رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات
وزیر اعلیٰ ہا ؤس لاہور میں ہوئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی
اورعوام کی خوشحالی کا سفر روکنے کی سازش پہلے بھی ناکام رہی ،آئندہ بھی
ناکام رہے گی۔عوام نے شکست خوردہ عناصر کو ہر موقع پر رد کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم
اور پاکستان کے باشعور عوام کی تائید وحمایت سے پاکستان کی ترقی میں رخنہ
ڈالنے والوں کی منفی سیاست کا خود لاک ڈاؤن ہوچکا ہے۔پاکستان کے باشعورعوام
خدمت ،امانت،دیانت اورشفافیت کی سیاست کیساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)نے
ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ہے۔افراتفری ،الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست
کرنیوالوں کو عام انتخابات 2018ء میں بھی شکست ہوگی۔