Jan 21, 2017 06:26 pm
views : 922
Location : ACLC Sharifabad (Line Office)
Karachi- ACLC Returns Theft Vehicles To Citizens
کراچی،اینٹی کار لفٹنگ سیل کی جانب سے شہریوں کو گمشدہ گاڑیاں واپس کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد
اینٹی کار لفٹنگ سیلکی جانب سے شہریوں کو چوری و چھینی گئی گاڑیوں کی واپسی کی تقریب کا انعقادشریف آباد لائن آفس میں کیا گیا۔
اے سی ایل کی جانب سے مجموعی طور پر ساڑھے سات سو گاڑیاں مالکان کے حوالے کی جائیں گی۔
اس موقع پرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ
زون ڈاکٹر جمیل کا کہنا تھا کہ ساڑھے سات سو کے قریب موٹر سائیکل مالکان
کو انکی گاڑیاں واپس کی جا رہی ہیں جبکہ تین سو کے قریب موٹر سائیکل اور
تیرہ کے قریب گاڑیاں تصدیق کے بعدانکے مالکان کو انکے حوالے کی جا رہی
ہیں،مذکورہ گاڑیاں عدالتی سپردگی نامے کے تحت مالکان کے حوالے کی جارہی
ہیں۔
ڈاکٹر جمیل کا مزید کہنا تھا کہ سسٹم کو مزید بہتربنانے کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھایا جائے گا۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ اے سی ایل سی کی جانب سے گاڑیوں کی واپسی اچھا اقدام ہے،اینٹی کار لفٹنگ کے تہ دل سے مشکور ہیں۔
ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ غریب انسان بڑی مشکل سے ایک موٹر سائیکل خرید
پاتا ہے اگر وہ بھی چوری ہو جائے تو وہ دوبارہ نہیں خرید سکتا اے سی ایل سی
کے تہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے یہ اقدام اٹھایا۔