لاہور،سینیئرز کے رویے سے دلبرداشتہ بھارتی فوجی چندو بابو لال چوہان کو بھارت کے حوالے کر دیا گیا
پاک فوج نے افسران سے روٹھ کر لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان میں داخل
ہونے والے بھارتی سپاہی کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت واپس بھیج دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان
میں کہا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونے والے
بھارتی فوجی چندو بابو لال چوہان کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے
کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھارتی سپاہی کو وطن واپس بھیجنے کے لئے قائل کیا
گیا اور پھر اسے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی چندو بابولال چوہان اپنے
افسران کی زیادتیوں سے تنگ آ کر 29 ستمبر کو لائن آف کنٹرول عبور کرکے
پاکستان آگیا تھا اور اس نے خود کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا تھا، 29
ستمبر کو ہی بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کا بے بنیاد دعویٰ کیا تھا۔