کراچی
، سابق مشیر وزیراعظم ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے جی ٹیکس انٹرنیشنل بی ٹو
بی ٹیکسٹائل مشینری برینڈ ایکسپو کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
کراچی میں سابق مشیر وزیراعظم ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے جی ٹیکس انٹرنیشنل
بی ٹو بی ٹیکسٹائل مشینری برینڈ ایکسپو کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر سابق مشیر وزیراعظم ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ گزشتہ
دو سالوں میں پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 14 بلین ڈالرز سے کم ہو کر 11
بلین ڈالرز پر آگئی ہے،پاکستان ٹیکسٹائل مشینری کی امپورٹ کے حوالے سے ایک
بڑا ملک ہے لیکن بھاری ٹیکسز کی وجہ سے ایکسپورٹ کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
سابق مشیر وزیراعظم ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کا کہنا تھا کہ کراچی: ترکی میں
پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی بڑی کھپت ہے، جی ٹیکس ایکسپو سے امپورٹ،
ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا، آنے والے دنوں میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات
کامقابلہ بنگلہ دیش سے ہے، ہمیں منصوبہ بندی کرنی چاہیئے۔
یونٹ آرگنائزر سی ای او گلوبل انٹرپرائز مجیب صدیقی کا کہنا تھا کہ جی ٹیکس
ایکسپو سینٹر کراچی کے تمام ہالز میں جاری ہے، ملکی و غیر ملکی کمپنیاں
غیر معمولی دلچسپی لے رہی ہیں۔