لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہو ر میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا
اجلاس ہوا۔اجلاس میں بلدیاتی حکومتوں کو مزیدبااختیاربنانے کے حوالے سے
مختلف امور کا جائزہ لیاگیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھا کہ بلدیاتی نظام
نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کیلئے انتہائی اہم ہے۔پنجاب میں بلدیاتی
حکومتیں فعال ہوچکی ہیں۔پنجاب حکومت نے صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے
ذریعے بلدیاتی حکومتوں کے وسائل میں اربوں روپے کا اضافہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھا کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز
پر حل کرنے کیلئے بلدیاتی نظام کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے۔بلدیاتی ادارے
جمہوریت کی نرسریاں ہیں۔بلدیاتی اداروں کو مالیاتی طورپر مزید خود مختار
بنائیں گے۔ترقیاتی منصوبوں کیلئے بلدیاتی حکومتوں کے ڈویلپمنٹ بجٹ میں
اضافہ کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھا کہ عوام کوبنیادی ضروریات کی
فراہمی اورانکے مسائل کے حل میں بلدیاتی نمائندوں نے اپنا موثر کردارادا
کرنا ہے۔بلدیاتی اداروں کے قیام سے ترقی کا عمل مزید تیزی سے آگے بڑھے
گا۔عوام نے بلدیاتی نمائندوں پر جس اعتماد کا اظہار کیا انہیں اس پر ہر
صورت پورا اترنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھا کہ اختیارات کو ذمہ داری
کیساتھ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے استعمال کرنا ہے۔پنجاب حکومت
اس ضمن میں ہرسطح پر اپناتعاون جاری رکھے گی۔
صوبائی وزراء رانا ثناء،منشاء اللہ بٹ ،ملک ندیم کامران،خواجہ عمران نذیر
،عائشہ غوث پاشا،اراکین قومی اسمبلی حمزہ شہباز،مہر اشتیاق احمد ،دانیال
عزیز،سینیٹر سعود مجید،چیف سیکرٹری ،انسپکٹرجنرل پولیس اورمتعلقہ محکموں کے
سیکرٹری صاحبان نے اجلاس میں شرکت کی۔