Jan 21, 2017 08:21 pm
views : 867
Location : Ayoub National Park
Rawalpindi- Bengal Tiger Four Child Birth
راولپنڈی ، ایوب نیشنل پارک میں بنگال نسل کی شیرنی نے چار بچوں کو جنم دیا
راولپنڈی کے ایوب نیشنل پارک میں بنگال نسل کی شیرنی نے چار بچوں کو جنم
دیا ہے، شیرنی کے بچوں کو دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد پارک پہنچ
گئی۔
بنگال شیرنی کے ہاں پیدا ہونے والے چاربچوں کو 2ماہ بعد سیاحوں کے لیے کھول
دیا گیا ہے۔اس موقع پر اسکول کے بچوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی بڑی تعداد
صبح سویرے ایوب پارک پہنچی تھی۔
ایوب پارک انتظامیہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بنگال شیرنی کے بچوں کی دیکھ
بحال بین الاقوامی معیار کے مطابق کی جارہی ہے،شیرنی کے بچوں کی صحت کو
یقینی بنانے کے لیے ویکسینیشن بھی کی جارہی ہے۔
چڑیا گھر میں نئے آنے والے مہمانوں کے ناموں کے لیے انتظامیہ نے کم سن طلبہ
و طالبات سے مختلف نام لیے ہیں جن کی قرعہ اندازی کے بعد ان شیروں کو اپنی
شناخت بھی مل جائیگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک جانب دنیا میں بنگال ٹائیگرز کی ختم ہونے والی
نسل نے سب کو پریشان کررکھا ہے تو دوسری جانب ایوب نیشنل پارک میں بنگال
شیرنی کے ہاں چار بچوں کی پیدائش کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔