Jan 21, 2017 08:26 pm
views : 874
Location : District Bar Association
Faisalabad- District Bar Association Election
فیصل آباد، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات،سیکورٹی کے سخت انتظا مات
فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا ۔فیصل
آبادمیں پولنگ صبح 9بجے سے 4بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔
ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد میں 3048ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کی۔صدر کی
نشست کے لیے علی عباس اور نوید مختا رآمنے سامنے ہیں۔نائب صدر کے لیے
اسلم،ذولفقار ،صدیق اور اختر کے درمیان مقابلہ ہوا۔
سیکر ٹری کے لیے مقابلہ شفیق احمد ،محمود حسین اور مہران طاہر کے درمیان ہے
۔جوائنٹ سیکر ٹری پر ابو بکر عبداﷲو کلیم اﷲاور فنانس پر مس رخسانہ اور
فوزیہ جبیں مد مقابل ہیں۔لائبریری سیکورٹی کی نشست پر سہیل کاشف بلامقابلہ
منتخب ہوگئے ہیں۔
فیصل آبادڈسٹرکٹ بار میں انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظا مات کیا
گیا ہیں۔قانو ن نافذ کرنے والے اور سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے1ایس پی،2ڈی
ایس پیزاور 100پولیس اہلکا ر تعنیا ت کے گئے ہیں ۔